Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاروکاری کے الزام میں داماد کے ہاتھوں 70 سالہ ساس قتل

مقتولہ کے پوتے نے بتایا کہ مسجد کا پیش امام ہمارے گھر پر قرآن مجید پڑھنے آیا تھا۔
شائع 19 دسمبر 2022 05:02pm

شہداد کوٹ بی سیکشن تھانے کی حدود کے نواحی گاؤں محبوب شاہ میں ایک نوجوان نے مبینہ کاروکاری کے الزام میں کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنی 70 سالہ ساس کو قتل اوردم کرنے کیلئے آنے والے مولوی کو زخمی کردیا۔

ملزم پنھل مستوئی نے کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے 70 سالہ ساس مسمات رانی کو قتل اور 70 سالہ رستم مینو کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق زخمی شخص کو مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں بروقت طبی امداد دینے کے بعد تشویش ناک حالت کے باعث لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موالی ہے اور اسے آلہ قتل سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم نے پولیس کو دئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ پڑوسی روزانہ ہمارے گھر آتا تھا اس لئے غیرت میں آکر یہ کام کیا ہے۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔

دوسری جانب مقتولہ کے پوتے نے صحافیوں کو بتایا کہ میری دادی کو بے قصور مارا ہے، وہ گھر میں تھیں، میری دادی کی عمر بھی زیادہ ہے۔

پوتے نے بتایا کہ یہ مسجد کا پیش امام ہے جو ہمارے گھر پر قرآن مجید پڑھنے آیا تھا۔

Murder

Honor Killing