Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

عزم و ہمت کی اعلیٰ مثال پونے 4 فٹ کے ڈاکٹر حبیب

ڈاکٹر حبیب اپنی ایک پرائیویٹ لیب بھی چلاتے ہیں اور یہ مختلف شعبہ جات کے مریضوں کو مفت سروس دیتے ہیں۔
شائع 19 دسمبر 2022 04:47pm

خدا کی قدرت ایسی ہے کہ انسان کی عقل دنگ ہوئے جاتی ہے۔ پونے چار فٹ قد ہونے کے باوجود ایم بی بی ایس ڈاکٹر لوگوں کے لیے مثال بن گئے، کوٹلی سے تعلق رکھنے والے یہ ڈاکٹر لوگوں کے لیے ایک مسیحا سے کم نہیں ہیں۔

کوٹلی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پونے 4 فٹ کے ڈاکٹر حبیب بطور سی ایم او سہنسہ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے دو گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں اور بولان کالج سے ایم بی بی ایس کیا ہے۔ کینسر کے اوپر ریسرچ کی اور 11 سے زاید مریضوں میں اس کی تشخیص کی۔

ڈاکٹر حافظ محمد حبیب اپنے قد کو چھوٹا سمجھ کر کبھی مایوس نہیں ہوئے اور محنت و ہمت جاری رکھی۔

ڈاکٹر حبیب اپنی ایک پرائیویٹ لیب بھی چلاتے ہیں اور یہ مختلف شعبہ جات کے مریضوں کو مفت سروس دیتے ہیں۔

اپنے آپ میں قابل ڈاکٹر پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرکے تقریباً کوٹلی سے 30 کلو میٹر دور جاتے ہیں۔

انہوں نے ثابت کیا کہ عزم اور ہمت ہو تو انسان منزل سے دور نہیں جا سکتا۔

یہی مثال ہے ڈاکٹر حبیب کی جو قد چھوٹا ہونے کے باوجود بھی عام لوگوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

MBBS

Dwarf Doctor