Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرا آپ سے کوئی لینا دینا نہیں، فیروز خان کے ساتھ تنازعے پر عمران اشرف کا شنیرا کو جواب

'بھابھی یہ تو نہ کریں پلیز، بھابھیاں تو ماؤں کی طرح ہوتی ہیں، ایسے کسی کو بلاوجہ نہیں گھسیٹتے۔'
شائع 19 دسمبر 2022 04:00pm

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکر،م اور اداکار فیروز خان کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے، اور اب اس نے اب دوسروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے۔ اس تنازعے کا تازہ شکار پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف ہیں جو اس معاملے میں بلاوجہ گھسیٹے جانے پر حیران بھی ہیں اور پریشان بھی۔

اداکار عمران اشرف اعوان نے انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں شنیرا اکرم کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

عمران اشرف کا کہنا تھا کہ میں ابھی ابھی سوکر اٹھا تو دیکھا کہ مجھے کئی سارے لوگوں نے ٹیگ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ مجھے فالو کرتے ہیں تو جانتے ہوں گے کہ میں پچھلے ایک سال سے اپنے بیٹے روحام کے ساتھ کوئی نہ کوئی چیز پوسٹ کرتا ہوں، کل بھی میں نے ایک ویڈیو لگائی جس میں میرا بچہ میری گود میں بیٹھا ہوا ہے، روحام نے مجھے آواز دے کر کہا تھا کہ بابا نیچے آؤ اس وقت میں سوکر اٹھا تھا میں نے ہڈی پہنی ہوئی تھی، تو گاڑی اندر لے کر جاتے ہوئے ہم نے ایک ویڈیو بنائی جس میں ہم نے ڈانس کیا۔

عمران اشرف نے کہا کہ ”اس پر ہماری بھابھی جو باہر کے ملک سے آئی ہیں ہمارے لیے بہت قابل عزت ہیں، ان کا تعلق اس شخص کے ساتھ ہے جو اس ملک کا سب سے بڑا اسٹار ہے، وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کپتان رہا ہے، انہوں نے میری اس ویڈیو کو جو میں نے اپنے بیٹے کے ساتھ بنائی ہے اور اس پر صرف ایک دل بنا ہوا ہے اور وہ میں نے اپنے بیٹے کے ساتھ بنائی ہوئی ہے، اس کو اپنی چلتی ہوئی کنٹروورسی (تنازعے) کے ساتھ لنک کردیا۔“

انہوں نے پوچھا کہ کیا اس ویڈیو پر کچھ لکھا ہے؟ کیا وہ ویڈیو کسی کو ٹیگ ہوئی ہے؟ کیا میں نے آپ کو یہ کہا ہے کہ آپ غلط بات کر رہی ہیں؟

عمران اشرف نے ہنستے ہوئے کہا کہ ”مجھے تو ہنسی آرہی ہے، لیکن تہمت بھی بھابھی ایک بہت بڑی چیز ہوتی ہے، بغیر سوچے سمجھے آپ اپنی کنٹروورسی کو سیف رکھنے کیلئے ایک انسان کی گھر کی پرسنل (نجی) ویڈیو جو اس کی اولاد کے ساتھ ہے۔۔۔“

ان کا کہنا تھا کہ میں، میرا بچہ اور میری بیوی ایک بہت ہی ٹف ٹائم سے گزر رہے ہیں، میں آپ کی لڑائی میں کیوں آؤں گا؟ میں آپ کو کیوں غلط کہوں گا؟ آپ سے نہ میرا کوئی لینا نہ دینا، نہ میری آپ سے کوئی بات ہے۔

انہوں نے انتہائی محبت بھرا اور عاجزانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ”بھابھی یہ تو نہ کریں پلیز، بھابھیاں تو ماؤں کی طرح ہوتی ہیں، ایسے کسی کو بلاوجہ ڈریگ (گھسیٹتے) نہیں کرتے۔“

ان کا مزید کہنا تھا کہ“ آپ مجھ پر الزام لگا رہی ہیں کہ عمران اشرف کہہ رہا ہے اپنے بچوں کو سیٹ بیلٹ کے بغیر لے کر جائیں؟“

اگر آپ شنیرا اور فیروز خان کے درمیان جاری تنازعے کے بارے میں نہیں جانتے تو آپ کو مختصراً بتاتے ہیں شنیرا نے فیروز کو گود میں بچہ بٹھا کر ڈرائیونگ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جس پر فیروز خان نے جواب دیا تھا کہ میں ڈرائیونگ اور سیفٹی کے معاملات کو آپ سے بہتر سمجھتا ہوں، اور میں پروفیشل کار ریسنگ کا دو سال سے حصہ ہوں۔

فیروز اور شنیرا کی اس لفظی جنگ میں فیا خان اور عائشہ عمر بھی کود پڑی ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں عمران اشرف نے اپنے مداحوں کو ایک اطلاع بھی دی اور کہا کہ ”میں اور فیضان خواجہ ایک پروجیکٹ لے کر آرہے جو بہت مزیدار ہے، تقریباً دس بارہ مہینے بعد میں آرہا ہوں تو آپ کیلئے محنت کر رہا ہوں۔“

Feroze Khan

Shaniera Akram

Controversy

Imran Ashraf Awan