Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئی توانائی تحفظ پالیسی کے تحت عمارتوں کو سولر پرمنتقل کرنے کی تجویز

غیرمعیاری ٹرانسپورٹ بھی توانائی پر بوجھ ہے، توانائی پالیسی
شائع 19 دسمبر 2022 02:50pm
پالیسی کے مطابق الیکٹرک وہیکلز اورچارجنگ اسٹیشنز پر کام تیز کیا جائے - تصویر/ ٹیک جوس
پالیسی کے مطابق الیکٹرک وہیکلز اورچارجنگ اسٹیشنز پر کام تیز کیا جائے - تصویر/ ٹیک جوس

نیشنل توانائی تحفظ اتھارٹی (نیکا) کی نئی توانائی تحفظ پالیسی 2022 میں ٹرانسپورٹ، سرکاری اور نجی عمارتوں میں موٹرز بوائلز اور دیگر آلات کو توانائی پر بوجھ قرار دے دیا۔

پالیسی کے مطابق اِن آلات کے باعث ملک میں توانائی زیادہ خرچ ہو رہی ہے اور تمام سرکاری اور نجی عمارتوں کو سولر پرمنتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ گھروں کو سولر پرمنتقل کرنے سے 5 ہزار200 میگاواٹ بجلی بچے گی، جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے انرجی بچت گھر تعمیر ہوں گے۔

پالیسی کے مطابق سرکاری اور نجی عمارتوں کے لئے انرجی کنزرویشن کوڈ متعارف کرانا ہوں گے اورغیر معیاری ٹرانسپورٹ بھی توانائی پر بوجھ ہے، ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے نیشنل فیول اکانومی اسٹینڈرڈ بنائے جائیں گے۔

پالیسی میں الیکٹرک وہیکلز اورچارجنگ اسٹیشنز پر کام تیز کیا جائے، جبکہ موٹر ویز پر800 سی سی کے علاوہ دیگر سنگل گاڑیوں پر بھاری ٹول ٹیکسزکی تجویز دی گئی ہے۔

Shehbaz Sharif

solar panel

solar energy

Energy Policy