Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہم شخصیات کے کیسز کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کے جج کا تبادلہ

ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا نیا جج تعینات کردیا گیا
شائع 19 دسمبر 2022 02:18pm
قومی احتساب بیورو (نیب) فوٹو: فائل
قومی احتساب بیورو (نیب) فوٹو: فائل

اہم شخصیات کے کیسز کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان کا تبادلہ کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا نیا جج تعینات کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی سفارش پر وزارت قانون نے تعیناتی کی منظوری دے دی اور ناصر جاوید رانا کے بطور جج احتساب عدالت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر جاوید رانا کی تعیناتی 3 سال کے لئے کی گئی ہے۔

احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور دیگر کے کیسز زیر سماعت ہیں۔

اس سے قبل اعظم خان احتساب عدالت میں جج تعینات تھے، مدت مکمل ہونے پر انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ بھیجا گیا تھا۔

بعد ازاں ہائیکورٹ کی سفارش پر وزارت قانون نے جج اعظم خان کو اسپیشل جج سینٹرل تعینات کیا۔

accountability court

اسلام آباد

judge Azam Khan

judge transfer

judge nasir javed rana