Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیولیک کے الزام میں گرفتاردانیہ شاہ کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

سرکاری وکیل، تفتیشی افسر، مدعی مقدمہ کونوٹس جاری
شائع 19 دسمبر 2022 02:23pm
دانیہ شاہ پرعامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔ تصویر/سوشل میڈیا
دانیہ شاہ پرعامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔ تصویر/سوشل میڈیا

کراچی کی مقامی عدالت میں مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ کی ضمانت کے لیے درخواست دائرکردی ہے۔

جوڈیشل میجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے پرسماعت ہوئی جہاں دانیہ شاہ کی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت کی جانب سے سرکاری وکیل، تفتیشی افسر، مدعی مقدمہ کو20 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

مرحوم عامرلیاقت کی سابقہ اہلیہ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ دانیا شاہ نے اپنے موبائل سے مرحوم کی ویڈیو نہیں بنائی، جبکہ ایف آئی اے نے دانیہ کے موبائل سے کوئی ویڈیو برآمد نہیں کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی بیوہ کوجائیداد سے حصہ مانگنے پر نشانہ بنایا جارہا ہے اور ایف آئی اے نے بغیر تحقیقات کے دانیہ شاہ کو لودھراں سے گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کے مطابق دانیہ شاہ پرعامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔

Dania Shah