فیفا ورلڈ کپ فائنل: ارجنٹینا اورفرانس کا سنسنی خیزمیچ، کیمرے کی نظرسے
قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میچ میں ارجنٹینا نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر تیسری بارعالمی چیمپئن ہونے کا ٖاعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
عالمی چیمپئن بننے والے ارجنٹینا کے پاس اس سے پہلے سن 1978 اور 1986 میں دو بار فٹ بال ورلڈ کپ کا چیمپئن ہونے کا ٹائٹل رہ چکا ہے۔
سنسنی خیزمیچ کے دوران جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پُرجوش تھے ساتھ ہی وہاں موجود شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا, جبکہ ہار جانے والی ٹیم کے مداح مایوس بھی نظر آئے۔
فائنل جیتنے کے بعد لیونل میسی ورلڈ کپ ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہیں - تصویر/فیفا ٹوئٹراکاؤنٹ
بیونس آئرس میں فرانس کے خلاف قطر 2022 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ارجنٹائن کے شائقین اوبلسک میں جشن منا رہے ہیں۔ تصویر/ اے ایف پی
لیونل میسی فتح حاصل کرنے کے بعد اپنے بیٹے کے ہمراہ ہیں - تصویر/فیفا فیس بک
ارجنٹینا کے حامی جیت کے بعد خوشی سے نہال - تصویر/ اے ایف پی
Comments are closed on this story.