Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

راجن پور میں دھند کے باعث 2 مسافر بسیں ٹکرا گئیں، 8 افراد جاں بحق

انڈس ہائی وے پر حادثے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے
اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2022 10:48am

راجن پور میں انڈس ہائی وے پر 2 مسافر بسیں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

خوفناک ٹریفک حادثہ راجن پور میں پیش آیا ، جہاں شدید دھند کے باعث صبح سویرے شاہ ولی کے قریب 2مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثہ اتنا شدید تھا کہ 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 15زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بسوں کی باڈی کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا جبکہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال روجہان منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایک مسافر بس کوئٹہ سے راجن پور جبکہ دوسری بس پشاور سے کراچی جا رہی تھی ،دھند کے باعث آمنے سامنے ٹکرا گئی۔

راجن پور ٹریفک حادثہ: وزیراعلیٰ پنجاب کا دکھ اور افسوس کا اظہار

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے راجن پور کے قریب ٹریفک حادثے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے افسوسناک واقعے کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

traffic accident

rajan pur

buses collision