Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زرداری، شہباز ملاقات: پنجاب میں اہم ٹاسک چوہدری شجاعت کے حوالے، گرین سگنل کا انتظار

آصف زرداری کا پنجاب میں اپنا پڑاؤ طویل کرنے کا بھی فیصلہ۔
شائع 18 دسمبر 2022 08:36pm
وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری ملاقات کر رہے ہیں- فوٹو:فائل
وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری ملاقات کر رہے ہیں- فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اہم آئینی اور قانونی فیصلوں پرمشاورت کی گئی جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چوہدری شجاعت حسین کو دینے پراتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں چوہدری شجاعت کے گرین سگنل کے انتظار کا فیصلہ کیا گیا- گرین سگنل تک پرویز الٰہی سے رابطہ نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

آصف زرداری نے پنجاب میں اپنا پڑاؤ طویل کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Asif Ali Zardari

PPP

Chaudhry Shujat Hussain