Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ صنعت و تجارت سندھ کی بے قاعدگیوں کی رپورٹ سامنے آگئی

آڈیٹرجنرل نے رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے کردی
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2022 04:23pm
محکمے نے 18 سال سے سندھ گورنمنٹ پریس کراچی خیرپور کی آڈٹ ہی نہیں کرائی - تصویر/ بلومبرگ
محکمے نے 18 سال سے سندھ گورنمنٹ پریس کراچی خیرپور کی آڈٹ ہی نہیں کرائی - تصویر/ بلومبرگ

آڈیٹرجنرل پاکستان نے محکمہ صنعت و تجارت سندھ کی سندھ گورنمنٹ پریس کراچی خیرپورمیں ہونے والی بے قاعدگیوں کی رپورٹ پیش کردی۔

آڈیٹرجنرل کی جانب سے رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے کردی گئی ہے، جبکہ رپورٹ کے مطابق محکمے نے 18 سال سے سندھ گورنمنٹ پریس کراچی خیرپور کی آڈٹ ہی نہیں کرائی ہے۔

سندھ گورنمنٹ پریس کراچی و خیرپور نے مختلف محکموں کی جانب 4 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کی بقایات جات کی رقم ہی وصول نہیں کی ہے۔

گورنر ہاؤس سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس، سندھ اسمبلی، محکمہ خزانہ اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نادہندہ نکلے ہیں۔

گورنر ہاؤس سندھ 3 لاکھ 20 ہزارسے زائد کا نادہندہ ہے، جبکہ سندھ اسمبلی 32 لاکھ 29 ہزار، وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس 14 لاکھ 34 ہزار روپے، محکمہ خزانہ سندھ 3 کروڑ 64 لاکھ، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی 24 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔

سندھ گورنمنٹ پریس 4 کروڑ 23 لاکھ روپے کا ٹارگٹ بھی مقرر نہیں کرپائی جبکہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے کردی گئی ہے۔

corruption

CM Sindh

karachi

Auditor General Pakistan

Sindh Government Press

Industry

Commerce