Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایبٹ آباد: جنگلات میں لگنے والی آگ سے ’بلین ٹری‘ منصوبے کے درخت جل کر راکھ

امدادی ٹیمیں جاۓ وقوعہ پرپہنچنے سے قاصر
شائع 18 دسمبر 2022 12:22pm
کروڑوں روپے کے قیمتی درخت جل کرراکھ بن گئے -  تصویر/ نمائندہ آج نیوز
کروڑوں روپے کے قیمتی درخت جل کرراکھ بن گئے - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
آگ کی وجہ سے پوراعلاقہ دھوٸیں کے بادلوں سے ڈھک گیا -  تصویر/ نمائندہ آج نیوز
آگ کی وجہ سے پوراعلاقہ دھوٸیں کے بادلوں سے ڈھک گیا - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
دشوار گزارعلاقہ ہونے سے ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پرنہ پہنچ سکیں - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
دشوار گزارعلاقہ ہونے سے ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پرنہ پہنچ سکیں - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
آگ سے نہ صرف جنگلی حیات کوبھی خطرہ ہے -  تصویر/ نمائندہ آج نیوز
آگ سے نہ صرف جنگلی حیات کوبھی خطرہ ہے - تصویر/ نمائندہ آج نیوز

سابق وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کے تحت لگائے گئے درختوں کا نام و نشان مِٹ گیا، دو دن سے جنگلات میں لگی آگ پرقابو نہیں پایا جاسکا۔

ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بگنوترکے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا گیا، جبکہ آگ نے پورے جنگل کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

بگنوترمیں جنگلات میں لگنے والی آگ سے پوراجنگل جل کرخاکستر ہوگیا اور کروڑوں روپے کے قیمتی درخت جل کرراکھ بن گئے۔

گزشتہ دو دن سے لگی آگ کے نتیجے میں سابق وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کے تحت لگائے گئے درخت بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ دشوار گزارعلاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پرنہ پہنچ سکیں اور آگ کی وجہ سے پوراعلاقہ دھوٸیں کے بادلوں سے ڈھک گیا۔

آگ سے نہ صرف جنگلی حیات کوخطرہ ہے بلکہ آس پاس کی آبادیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آسکتی ہیں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کی عدم توجہ کی وجہ سے جنگلات خاک کے ڈھیر میں تبدیل ہورہے ہیں۔

خیبر پختونخوا

Abbottabad

Jungle