Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آسکتی نہ گورنر راج لگ سکتا ہے، شیخ رشید

560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملکی سیاست کی درو دیوار ہلا دیں گے
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2022 02:33pm
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔ اے پی پی ٹوئٹر

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آسکتی نہ گورنر راج لگ سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملکی سیاست کی درو دیوار ہلا دیں گے، خیبرپختونخوا میں دوتہائی اکثریت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو کہتے تھے وہ اسمبلیاں نہیں توڑے گا،اُن کومنہ کی کھانی پڑی، اکیلے عمران خان نے سارے سیاست دانوں کو چت کردیا، جو اپنے آپ کو گرو سمجھتے تھے اور جو عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے تھے وه ہی دیوار اُن پر گرگئی ہے۔

ایک اورٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی، حکومت عوام کی حالت پے رحم کرے، رکاواٹیں مت کھڑی کرے اور نوازشریف کو بلائے، نواز شریف نیو ایئر لندن میں منائیں، بیماری کا بہانہ ختم کریں پاکستان آئیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پنجاب میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، اس لیے تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی نہ ہی گورنرراج لگ سکتا ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

imran khan

Awami Muslim League