Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ سندھ کا ایشیا کی پہلی ’مینٹل ہیلتھ یونیورسٹی‘ بنانے کا اعلان

"یہ نہیں کہ بنتی رہے گی بناکر بھی دیکھائیں گے"
شائع 18 دسمبر 2022 10:56am
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ تقریب سے خظاب کررہے ہیں۔  تصویر/ اسکرین گریب ٹوئٹر
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ تقریب سے خظاب کررہے ہیں۔ تصویر/ اسکرین گریب ٹوئٹر

سندھ کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانے کے لئے وزیراعلیٰ سید مرادعلی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صوبے میں ایشیا کی پہلی مینٹل ہیلتھ سروس یونیورسٹی بنائیں گے۔

مذکورہ اعلان وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد میں سَر کاواس جی جہانگیر انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیویورل سائنسز میں (او پی ڈی) کمپلیکس اور فیمیل وارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں اعلان کررہا ہوں اِس منصوبے کو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت پُورا کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب میں موجود صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”اسماعیل صاحب ہمیں یہ یونیورسٹی جلدی بنانی ہے اِس پر کام شروع کریں، یہ نہیں کہ بنتی رہے گی بناکر بھی دیکھائیں گے“۔

خیال رہے صوبائی حکومت کی جانب سے حیدرآباد کے 150 سال پرانے سرکاواس جی جہانگیر انسٹی ٹیوٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیویورل سائنسز کواَپ گریڈ کرکے یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔

CM Sindh

Hyderabad

Syed Murad Ali Shah

Ismail Rahoo

Sindh Education