Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ماریہ بی نے خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کیلئے خُنسا فنڈ قائم کردیا

خواجہ سرا جولی خان خُنسا فنڈ کی سفیر مقرر
شائع 17 دسمبر 2022 11:18pm

معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے خواجہ سراؤں(انٹرسیکس کمیونٹی) کی فلاح و بہبود کیلئے خُنسا فنڈ قائم کردیا۔

ٹرانس جینڈرایکٹ کی مخالفت کر نے والی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے ٹوئٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں خُنسا فنڈ کے قیام کا اعلان کیا اور مشہور خواجہ سرا جولی خان کو خُنسا فنڈ کا سفیر مقررکردیا۔

ماریہ بی نے کہا کہ آج ہم بہت خوش ہیں کیونکہ آج ہم ماریہ بی پراپنی پسندیدہ شخصیت جولی خان کے ساتھ ایک انٹرسیکس (خواجہ سرا) فنڈ کا اعلان کررہے ہیں۔

ماریہ بی نے کہا کہ یہ وہ کمیونٹی ہے جسے 70 سال سے حقوق نہیں ملے، ماریہ بی کی بہنوں نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اور اب جب حقوق ملنے کی باری آئی ہے تو انہیں ہائی جیک کیا جارہا ہے،آئیے ہم سب مل کر اپنی خُنسا کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ کریں۔

ماریہ بی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ خنسا فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے،یہ ہماری انٹرسیکس کمیونٹی کو بااختیار بنانے کا پہلا اقدام ہےاور جولی خان اسکی سفیر ہیں۔

ماریہ بی نے کہا کہ اس فنڈ کے قیام کا مقصد خواجہ سراؤں کو قانونی حقوق، روزگار، صحت اور تعلیم فراہم کرنا ہے،اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی انٹرسیکس کمیونٹی کا خیال رکھیں۔

Maria B