Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جھانوی کپور کا پاکستانی ڈیزائنر کیلئے کروایا گیا فوٹو شوٹ وائرل

بالی ووڈ اداکارہ پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی گرویدہ ہوگئیں
شائع 17 دسمبر 2022 10:56pm

بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا پاکستانی ڈائزائنر کیلئے کروایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

حال ہی میں جھانوی کپور نے پاکستان کے مشہور و معروف ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہن کر فوٹو شوٹ کروایا ہے جو اُن دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

ڈیزائنر محسن نوید رانجھا نے انسٹاگرام پر جھانوی کپور کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ محسن نوید کی مداح ہوگئی ہیں انہوں نے اس سے پہلے کبھی اتنے خوبصورت ملبوسات کیلئے فوٹو شوٹ نہیں کروایا۔

ویڈیو پیغام میں جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ اتنے خوبصورت لباس پہن کر وہ خود کو تاریخ کی کوئی شہزادی محسوس کررہی ہیں۔

قبل ازیں سارہ علی خان نے بھی مشہور پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ملبوسات پہن کر فوٹوشوٹ کروایا تھا اور وہ بھی ان کی ملبوسات کی گرویدہ ہوگئی تھیں۔

Jhanvi kapoor