Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجی معاملات کی ویڈیوز شیئر کرنے پر پچھتاوا ہے، صبا فیصل

یہ بات انہوں نے نادر علی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی
شائع 17 دسمبر 2022 09:10pm
تصویر: انسٹاگرام/صبا فیصل، سلمان فیصل
تصویر: انسٹاگرام/صبا فیصل، سلمان فیصل

پاکستا نی اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر بیٹے اور بہو کے خلاف ویڈیو پوسٹ نہیں کرنی چاہیے تھی۔

کامیڈین نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ’نازک مرحلہ تھا میرے لیے جس میں، میں نے وہ ویڈیو لگا دی، مجھے نہیں لگانی چاہیے تھی’۔

صبا فیصل نے کہا کہ اگر میں نے ویڈیو میں بیٹے کا نام لیا تو اس میں بہت درد اور تکلیف تھی، بڑوں کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے، شاید میں نے کچھ وقت کے لیے سمجھداری نہیں دکھائی، دونوں ویڈیوز اسی لیے ڈیلیٹ کیں کیونکہ مجھ سے نہیں دیکھی جارہی تھیں۔

اداکارہ نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر پچھتاوا ہے کہ میں اپنی نجی زندگی کے معاملات سوشل میڈیا پر لائی اب کبھی ایسا دیکھنے کو نہیں ملے گا۔

صبا فیصل نے بتایا کہ ’انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی اپنی پسند سے بہو لاکر کی تھی الحمداللہ وہ اب بھی میرے بیٹے کے ساتھ ہے لیکن ہر کسی کو آپ اپنی منشا کے مطابق نہیں ڈھال سکتے، شاید مجھے ویڈیوز شیئر کرنے پر پچھتاوا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل صبا فیصل نے انسٹاگرام پر چند ویڈیوز پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Saba Faisal

Salman Faisal