Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی ”آج رنگ ہے“

اس پراجیکٹ کی ہدایتکاری ندیم بیگ دینگے
شائع 17 دسمبر 2022 07:44pm

پاکستانی معروف اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ ماہرہ خان اپنے نئے پراجیکٹ “ آج رنگ ہے“میں ایک بار پھرایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید بن روئے کے بعد ’آج رنگ ہے‘ کے ایک اور دلچسپ پروجیکٹ کے لیے ایک بار پھر ٹیم بنانے کے لیے تیار ہیں۔

ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو نیشنل ایوارڈ یافتہ مصنف زنجبیل عاصم نے تحریر کیا ہے۔

دونوں اداکاروں کو آخری بار فرحت اشتیاق کی تحریر کردہ فلم بن روئے میں جلوہ گر ہوئے تھے جسے بعدازاں ہم ٹی وی پر ڈرامے کی شکل میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

اس فلم کو ناظرین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی تھی جبکہ ماہرہ اور ہمایوں کی آن اسکرین پر کیمسٹری کو بھی خاصا پسند کیا گیا تھا۔

mahira khan

Humayun Saeed