Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رشتے کے تنازعے پر ماں اور بہن قتل، ملزم گرفتار

ملزم کامران نے اپنی والدہ اصغری بی بی اور بہن ماہ نور کو گلا دبا کر قتل کردیا۔
شائع 17 دسمبر 2022 05:54pm

رائے ونڈ میں سفاک ملزم نے رشتے کے تنازعے پر ماں اور بہن کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سفاک ملزم اپنی ہمشیرہ ماہ نور کی شادی رشتہ داروں میں کرنا چاہتا تھا، جب کہ ملزم کی والدہ اور ہمشیرہ شادی کہیں اور کرنا چاہتے تھے۔

اسی تنازعے پر ملزم کامران نے اپنی والدہ اصغری بی بی اور بہن ماہ نور کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

رائیونڈ پولیس نے موقع سے شواہد جمع کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود سلہری نے کہا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Murder

Raiwand