جیو کے خلاف مقدمے پر مریم اورنگزیب کا عمران خان سے چبھتا ہوا سوال
وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے امریکا میں جیو اور میر شکیل الرحمان کے خلاف قانونی نوٹس جاری کرنے کے اعلان پر عمران خان سے ایک چبھتا ہوا اور طنزیہ سوال پوچھا ہے۔
مریم اورنگزیب نے عمران خان کے ٹوئٹ کے جواب میں پوچھا،“ کیا یہ مقدمہ کیلی فورنیا میں دائر کیا گیا ہے؟“
اگر آپ کو پس منظر معلوم نہیں تو مختصراً بتاتے ہیں کہ چھبیس برس پہلے امریکی ریاست کیلی فورنیا کی اعلیٰ عدالت نے سیتا وائٹ نامی خاتون کی درخواست پر فیصلہ دیا تھا کہ عمران خان، سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیریان وائٹ کے حقیقی والد ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں عمران خان کے خلاف ٹیریان کو بیٹی تسلیم کرنے کے بیان حلفی کے بعد 2018 کے کاغذات نامزدگی میں ٹیریان کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
بیان حلفی میں عمران خان نے ٹیریان جیڈ خان وائٹ کی سرپرستی کیرولینا وائٹ کو فراہم کی ہے جو ان کی خالہ ہیں۔
کیلیفورنیا کی اعلیٰ عدالت کی تصدیق شدہ کاپی فراہم کرنے کی بنیاد پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہلی کی درخواست پر عمران خان کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے عمران خان کی نااہلی کے کیس کو 20 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔
Comments are closed on this story.