Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات فسادات میں مسلمانوں کا قتل عام، پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

گجرات فسادات کے ماسٹر مائنڈ بھارت میں اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں، دفتر خارجہ
شائع 17 دسمبر 2022 04:30pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2002 کا گجرات واقعہ قتل عام، لنچنگ، عصمت دری اور لوٹ مار کی شرمناک کہانی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانبس ے جاری بیان میں کہا گیا کہ گجرات قتل عام کے ماسٹر مائنڈ انصاف سے بچ گئے، اور اب بھارت میں اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں ’’زعفرانی دہشت گردوں“ کے جرائم کو کوئی بھی لفظ چھپا نہیں سکتا، شیطانیت کو ہندوستان بھر کی ریاستوں میں سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہندوتوا کی بالادستی کو گائے کی حفاظت، عبادت گاہوں کی توڑ پھوڑ اور مذہبی اجتماعات پر حملہ کرنے کے لیے اتار دیا گیا۔

india

Gujrat

Muslim Genocide