Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

دانیہ کونازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کیا گیا
اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2022 01:39pm
عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں دانیہ شاہ کو لودھراں میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا تھا۔ تصویر/سوشل میڈیا
عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں دانیہ شاہ کو لودھراں میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا تھا۔ تصویر/سوشل میڈیا

کراچی کی عدالت نے مرحوم عامرلیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی۔

دانیہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں دو روزقبل لودھراں میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا تھا۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کچھ دیرقبل محفوظ کیا جانے والا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسرملزمہ کومتعلقہ عدالت میں پیش کریں جن کے مطابق ویڈیوزتھانہ طارق روڈ کی حدود میں ریکارڈ کی گئی۔ ویڈیوز اورتصاویرکی حقیقت معلوم کرنے کیلیے ضروری ہے کہ انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے مزید کہا کہ مدعی مقدمہ نے ضلع جنوبی کی حدود میں ویڈیوزدیکھی ہیں تواس کی حثیت نہیں۔

اس سے قبل سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں دانیہ کی پیشی کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ ہمیں عدالت کے دائرہ اختیار پرمطمئن کریں۔ وقوعہ طارق روڈ کے اطراف کا ہے، ملزمہ کو متعلقہ کورٹ میں پیش کیا جائے۔

اس پرپراسیکیوٹر نےدلائل دیے کہ سائبر کرائم، الیکٹرانک کرائم قوانین کے تحت دائرہ اختیار کا مسئلہ نہیں۔ لیک کی جانے والی ویڈیوہرجگہ دیکھی گئی اور سائبر قوانین کے تحت دائرہ اختیار اس عدالت کا ہے۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزمہ نے بیڈروم کی ویڈیو بنا کروائرل کی تھی، تفتیش کے لیے ملزمہ کا ریمانڈ دیا جائے۔

دانیہ کے خلاف درخواست عامرلیاقت کی صاحبزادی دُعاعامرکی جانب سے دائرکی گئی ہے جن کے وکیل نے کہا کہ ملزمہ کا تعلق گینگ سے ہے، وہ اکیلی نہیں ہے۔

FIA

court

Aamir Liaquat Hussain

syeda dania shah