Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اسلام آباد ایئرپورٹ مسافر کے ٹرالی بیگ سے 726 گرام آئس برآمد کی گئی۔
شائع 17 دسمبر 2022 11:48am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں منشیات بنانے اور اسمگلنگ میں ملوث دوا ساز کمپنی کے مالک کو تمام گروہ سمیت گرفتارکرلیا گیا، دوا ساز کمپنی دیگر فارما کمپنیوں سے کیٹامائن خرید کر منشیات بناتی اورسمگلرز کو فروخت کرتی تھی۔ آپریشن کے دوران 50 کلو کیٹامائن اور 2 گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں۔

ترجمان نے کہا کہ دوسری کارروائی اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ طور پر کی۔ غیر ملکی ائرلاین کی پرواز سے بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 726 گرام آئس برآمد کی گئی اور کوہستان کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

جبکہ تیسری کارروائی کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کارگو پر کی گئی جہاں نیوزی لینڈ اور لندن بھیجے جانے والے لیدر جیکٹس سے 8 کلو 500 گرام کیٹامائن، 3 کلو ہیروئن اور 1 کلو 290 گرام آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

ANF

Anti narcotics force

smuggling case