Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاپان نے چین کو بڑا خطرہ قرار دیدیا

جاپان کا فوج پر320 ارب ڈالرخرچ کرنے کا اعلان
شائع 17 دسمبر 2022 08:43am
امریکا اور دیگر ہم خیالوں کے ساتھ جنگی تعاون بڑھائیں گے،جاپانی وزیراعظم - تصویر/ ڈیلی چائنہ
امریکا اور دیگر ہم خیالوں کے ساتھ جنگی تعاون بڑھائیں گے،جاپانی وزیراعظم - تصویر/ ڈیلی چائنہ

جاپان نے چین کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے فوج پر 320 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق بعد جنگ عظیم دوئم کے بعد جاپان کی یہ سب سے بڑی جنگی تیاری ہے۔

جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد چین جاپانی جزائر پرحملہ کرسکتا ہے، تائیوان تنازع کی وجہ سے پورے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پانچ سالہ منصوبے کے تحت فوج کو جدید جنگی سازوسامان سے لیس کیا جائے گا اور امریکا اور دیگر ہم خیالوں کے ساتھ جنگی تعاون بڑھائیں گے۔

اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے اِسے چھپانا غلط ہوگا۔

انسانی حقوق کونسل سے خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ یوکرین جنگ طویل عرصے تک چلے گی ہم پاگل نہیں ہیں جانتے ہیں کہ ایٹمی ہتھیارکیا ہیں۔

russia

china

Vladimir Putin

Joe Biden

United States

Japan

Taiwan

russia ukraine conflict

Ukrain

nancy pelosi