Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملالہ یوسف زئی کی لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر

ملالہ 13 دسمبر کو لاہور پہنچی تھیں
شائع 17 دسمبر 2022 12:33am

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کی اور شیش محل میں اپنے شوہر اور دیگر فیملی ممبران کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

ملالہ یوسفزئی نے لاہور میں تاریخی مقامات میں کی جانے والے مینا کاری اور آرٹ ورک کے بارے میں معلومات لیں۔

ملالہ نے شیش محل میں اپنی اور اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر بنوائیں، والڈ سٹی کے ڈی جی کامران لاشاری بھی ملالہ اور ان کی فیملی کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے ملالہ کو شاہی قلعہ کی تاریخ پر مشتمل کتاب اور مغلیہ آرٹ کی پینٹنگ تحفہ میں دی۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنے شوہر اسیر ملک کے ہمراہ لاہور کے شاہی قلعے بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا اور ان مقامات پر تصاویر بھی لیں۔

ملالہ 13 دسمبر کو لاہور آئی تھی وہ کل لندن روانہ ہوں گی، ملالہ نے اپنے دورے میں حکومتی شخصیات سمیت پاکستان وومن کرکٹ ٹیم سے بھی ملاقات کی۔

Malala Yousufzai