Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29.42 فیصد تک پہنچ گئی

ایک ہفتے میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 قیمتیں مستحکم رہیں، ادارہ شماریات
شائع 16 دسمبر 2022 09:23pm
باسمتی چاول 2.04 فیصد مہنگے ہوئے۔ فوٹو — فائل
باسمتی چاول 2.04 فیصد مہنگے ہوئے۔ فوٹو — فائل
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےکے دوران 51 اشیاء ضروریہ میں سے 22 کی قیمتیں بڑھ گئیں جب کہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرغی کی قیمت میں 5.89 فیصد کا اضافہ ہوا، پیاز کی قیمت میں 4.45 فیصد، آٹے کی قیمت میں2.17 فیصد جب کہ باسمتی چاول 2.04 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر 28.71، آلو 16.63 اور انڈے 2.64 فیصد کے علاوہ ویجیٹبل گھی کا ایک کلو کا ڈبا 0.9، اور 2.5 کلو کا ڈبا 0.65 فیصد سستا ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دال مسور 0.61، دال ماش 0.44 اور دال چنا 0.22 فیصد سستی ہوئی جب کہ کوکنگ آئل کے 5 کلو کے ڈبے کی قیمت میں 0.32 فیصد کی کمی ہوئی۔

اسلام آباد

weekly inflation report

Bureau of Statistics