ملک میں سونے کی بڑھتی قیمت نے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے
10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے مہنگا ہوا ہے
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کے مزید اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 71 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 47 ہزار 376 روپے ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 4 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1782 ڈالرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
Gold prices
gold market
karachi gold rates
Gold rates Pakistan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.