Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قیمت میں آج مزید کتنا اضافہ ہوا؟

روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری
شائع 16 دسمبر 2022 03:35pm
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل آج بھی برقرار رہا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 23 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد امریکی کرنسی کا لین دین 224 روپے 94 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 224 روپے 71 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 54 پیسے اضافہ ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 234 روپے ہے۔

karachi

ڈالر

interbank

Open Market

USD VS PKR