Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میرا دل یہ پُکارے‘ فیم عائشہ کی نئی ویڈیو پرصارفین کی تنقید

بیشترصارفین نے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کڑے تبصرے کیے۔
شائع 16 دسمبر 2022 03:57pm

دوست کی شادی میں ڈانس کی وائرل ویڈیو سے راتوں رات شہرت پانے والی ٹک ٹاکرعائشہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں ،فیشن شوٹس کے درمیان سامنے آنے والی ایک نئی ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گزرے چند ہفتے عائشہ کی زندگی میں اچانک سے نیا موڑ لائے جب انہوں نے قریبی دوست کی مہندی پر آنجہانی بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکرکے گانے ’میرا دل یہ پُکارے آجا‘ پر ڈانس کیا، ویڈیو فوٹوگرافی پیج پراپ لوڈ ہوئی اور ایسی وائرل ہوئی کہ یہ ٹرینڈ سرحد پار تک جاپہنچا۔

عائشہ کے فالوورزمیں اضافے کے ساتھ ساتھ انہیں کئی فیشن برانڈز نے ہاتھوں ہاتھ کاسٹ کیا۔ ندا یاسرنے انہیں اپنے مارننگ شومیں بھی مدعوکیا۔

اسی دوران ایک نئی ویڈیو نے عائشہ کے فالوورزکو بحث کے لیے ایک نیا موضوع فراہم کردیا ہے۔

ویڈیومیں ٹک ٹاکر کو قدرے بولڈ لباس اور انداز میں سگریٹ پیتے دیکھاجاسکتا ہے۔ بیشترصارفین نے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کڑے تبصرے کیے۔

TikToker

Smoking

Mera dil yeh pukare aja

Oyee Ayesha