Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ایف آئی اے ٹیم دانیہ شاہ کو عدالت میں پیش کیے بغیرواپس لے گئی

عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ کو گزشتہ روز لودھراں سے گرفتار کیا گیا تھا
شائع 16 دسمبر 2022 01:59pm

مرحوم ٹی وی میزبان اور پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کوکراچی کی عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا۔

ایف آئی سائبرکرائم کی ٹیم دانیہ کولے کرسٹی کورٹ پہنچی جہاں جج عدالتی وقت ختم ہوجانے کے باعث جاچکے تھے۔ اس پر پولیس دانیہ کو پیشی کے بغیرواپس لے کر روانہ ہوگئی.

دانیہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں گزشتہ روز لودھراں میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کےمطابق دانیہ کی گرفتاری کی درخواست عامر لیاقت کی صاحبزادی دُعا کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ دانیہ کو اب کل ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Aamir Liaquat Hussain

Dania Shah

Dania Malik