Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق کپتان اظہر علی کا ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان

اظہر علی پریس کانفرنس کے دوران جذباتی ہوگئے
شائع 16 دسمبر 2022 12:25pm
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب (پی سی بی ٹوئٹر)
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب (پی سی بی ٹوئٹر)

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف کل ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے انٹرنیشنل کرئیرکاآخری میچ ہوگا، میرےخیال میں ریٹائرمنٹ لینے کا یہ بہترین وقت ہے۔

اظہر علی پریس کانفرنس کے دوران جذباتی ہوگئے جبکہ اس دوران انہوں نے اپنے سینئرز اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ فینز نے کرکٹ کی وجہ سے بہت پیار دیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں، درخواست کرتا ہوں اسی طرح پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرتے رہیں۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہے، میں چار پانچ سال انجری کا شکار رہا، میری فیملی نے میرے کیرئیر کے لیے بہت قربانیاں دیں، امید ہے اب انہیں کافی ٹائم دے سکوں گا۔

azhar ali

test series

Retirement

INTERNATIONAL CRICKET

karachi test

Pakistan vs England