Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی صورتحال پر وزیراعظم کی زیرصدارت مشاورتی بیٹھک

اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق مشاورت
شائع 16 دسمبر 2022 11:58am
فوٹو۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔ ٹوئٹر

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی مشاورتی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اورآئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق مشاورت کی گئی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت سیاسی صورتحال پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراءاسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب ،رانا تنویر، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق اوردیگر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی، عوامی رابطہ مہم اورآئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق مشاورت ہوئی۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور اور اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق عمران خان کے متوقع اعلان کے حوالے سے صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

مشاورتی اجلاس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اسلام آباد

imran khan

Elections

PM Shehbaz Sharif