Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیسراٹیسٹ: کراچی کی ’بہترین بریانی‘ کی تلاش کے دوران حسن علی کیا کر رہے تھے

انگلش ٹیم کے پرستاروں پرمشتمل برمی آرمی 'بریانی کے گھر' کراچی میں
شائع 16 دسمبر 2022 11:38am

کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ کا آغازکل سے ہورہا ہے، انگلش ٹیم کے پرستاروں پرمشتمل ’برمی آرمی‘ کے ارکان اس وقفے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہرقائد میں اچھی بریانی کی تلاش میں رہے۔

گزشتہ روز کراچی پہنچنے پردوپہرکے کھانے میں بریانی کا موڈ بنائے برمی آرمی سوشل میڈیا پر کراچی میں سب سے اچھی بریانی کی کھوج میں رہی جس کے بعد حسب توقع تبصروں میں تجاویز کی بھرماردیکھنے میں آئی۔

اس کے بعد ’من کی مُراد‘ پالینے پر برمی آرمی نے اپنے فالوورز کو بتایا کہ انہوں نے کراچی میں اپنی ’پہلی بریانی‘ کھا لی ہے۔

اگلی ٹویٹ میں ویڈیو شیئرکرتے ہوئے برمی آرمی کے 2 ارکان نے ایک ڈالرسے بھی کم قیمت میں ملنے والی کراچی کی اس قدیم ترین بریانی پرروشنی ڈالتے ہوئے اسے بہترین قراردیا لیکن مصالحوں سے بھی تھوڑے محتاط نظرآئے۔

برمی آرمی کے مطابق انہیں بتایاگیا ہے کہ کراچی ’بریانی کا گھر‘ ہے۔

اس ویڈیو میں کئی صارفین کی نظر کرم بریانی سے زیادہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر’ حسن علی’ پررہی جو دراصل بریانی کھانے والے برمی آرمی کےرکن کے پس منظرمیں نظرآنے والا ریسٹورنٹ ملازم ہے لیکن شرارتی صارفین نے مماثلت ڈھونڈ نکالی۔

ایک صارف نے لکھا، ’حسن علی وہاں کیا کررہے تھے؟‘۔

بیشتر نے متعدد ہنستے ہوئے ایموجیزکے ساتھ اس بات کی تائید کی اور ایک صارف نے تو اس تبصرے پر ’ اس سال کا بہترین مشاہدہ’ ایوارڈ دے ڈالا۔

اس سے قبل پاکستان میں ٹی20 سیریز کے دوران جوس بٹلرکی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض سرانجام دینے والے معین علی نے شہرقائد کے کھانوں کیلئے پسندیدگی کا اظہارکیا تھا۔

انگلش ٹیم پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریزدوصفرسے پہلے ہی اپنے نام کرچکی ہے۔

hassan ali

karachi test

Pakistan vs England

Karachi Biryani

Barmy Army

England's Barmy Army