Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

16دسمبر دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، وزیراعظم

پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی
شائع 16 دسمبر 2022 10:20am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر سانحہ آرمی پبلک اسکول پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہر سال 16 دسمبر کا دن پوری قوم کو اس کرب اور دکھ کی یاد دلاتا ہے، جب دہشت گردوں نے اے پی ایس پشاور میں ظلم کی داستان رقم کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا، آج سانحہ اے پی ایس کے شہدا سے عقیدت اور ان کے لواحقین کا غم بانٹنے کا دن ہے، پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ 16دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، یہ دن پوری دنیا کے لئے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں، ہماری یہ جدوجہد جاری ہے جو اس عفریت کے مکمل خاتمے تک اسی آہنی ارادے اور ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کوآج 8سال بیت گئے،دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہیدبچوں کی یادیں آج بھی تازہ ہیں، معصوم بچوں نےجان کی قربانی دے کر قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔

16دسمبر2014کودہشت گردوں نے بچوں اوراساتذہ سمیت147افراد کو شہیدکیاتھا۔

اسلام آباد

Message

Incident APS

PM Shehbaz Sharif

APS