Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ایم ایف سے وعدوں کیخلاف قرار، بزنس کونسل

' سستا تیل بچت کے بجائے زرمبادلہ میں کمی کا سبب بنے گا'
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2022 02:07pm
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے، ٹرانسپورٹ مالکان - تصویر/ روئٹرز
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے، ٹرانسپورٹ مالکان - تصویر/ روئٹرز

پاکستان بزنس کونسل نے تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کے خلاف قرار دے دیا ہے۔

پاکستان بزنس کونسل کے مطابق تیل قیمت میں کمی پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی بحالی کے موقع کو ضائع کرنا ہے، جو آئی ایم ایف سے وعدے کے خلاف ہے۔

مزید کہا کہ سیاسی مصلحت پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی طرف لے جا سکتی ہیں، سستا تیل بچت کے بجائے زرمبادلہ میں کمی کا سبب بنے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، کمی کے بعد پیٹرول 10اور ڈیزل ساڑھے سات روپے فی لیٹرسستا کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔

ترجمان کے مطابق اتحادی حکومت سے امیدیں ختم ہو چکی ہیں، حکومت وزیروں کی تعداد میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دے، جبکہ حکومت 8 ماہ میں ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے۔

IMF

Petroleum products

Pakistan Business Council

Public Transport Owners Federation

Finance Minister Ishaq Dar

CNG Stations