Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 8 سال بیت گئے

حملے میں 122 طلباء سمیت 147 افراد شہید ہوئے
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2022 10:08am
تصویر/ ٹائمز میگزین
تصویر/ ٹائمز میگزین

پشاورمیں ہونے والے افسوسناک واقعے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) حملے کو 8 سال بیت گئے ہیں۔

دہشت گردوں نے 16 دسمبر2014 کی صبح پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرکے 122 طلباء سمیت 147 افراد کو شہید کردیا تھا۔

اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

اے پی ایس سانحہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک نئی روح پھونکی اور پاک فوج نے قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔

ملک بھر میں سیاسی و سماجی، سول سوسائٹی کے زیر اہتمام شہدا کے لئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

APS