Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

فی لیٹر پیٹرول 214 روپے 80 میں دستیاب ہوگا، اسحاق ڈار
شائع 15 دسمبر 2022 09:36pm
Ishaq Dar announces Rs 10 reduction in petrol price | Breaking News | Aaj News

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کی کمی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 214 روپے 80 میں دستیاب ہوگا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 7 روپے کمی کے بعد 227 روپے 80 پیسے ہو جائے گی جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 10 روپے کمی کے بعد 171 روپے 83 کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے کمی ہوگی، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 169روپے ہوگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔