Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’غیر اہم لوگ آپ کی زندگی سے متعلق اہم سوالات کیسے کرسکتے ہیں؟‘

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں اداکارہ ایمن سلیم نے یہ بات کہی
شائع 15 دسمبر 2022 08:17pm

اداکارہ ایمن سلیم نے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں کھل کر انکشاف کیا ہے۔

ایمن سلیم حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں جہاں انہوں نے اس بارے میں بات کی، انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے غیر اہم لوگ آپ کی زندگی سے متعلق اہم سوالات کیسے کرسکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اپنے مسائل میں الجھی ہوئی بڑی عمر کی عورتوں نے ان سے ان کی شادی کے منصوبوں کے بارے میں کیسے سوال کیا؟ میں انہیں کیوں بتاؤں گی؟

ایمن سلیم نے مزید کہا کہ جب وہ شادی شدہ ہوجائیں گی اور ان کے بچے ہوں گے تو وہ خود کو مطمئن محسوس کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وہ نہ صرف اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔

ایمن سلیم نے 2021 میں ہم ٹی وی کے رمضان اسپیشل چپکے چپکے سے رمیشہ عرف مشی کے نام کے ساتھ اداکاری کا آغاز کیا۔

سال 2022 میں، ایمن سلیم نے ایک سال بعد ایک ڈرامے پرستان کے ساتھ بطور پری کے ٹیلی ویژن پر واپسی کی۔ فی الحال وہ ہم ٹی وی پر فیمنزم رومانس ابن حوا میں عالیہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں۔

Aymen Saleem