Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میرا دل یہ پکارے آجا‘ سے وائرل ہونے والی لڑکی کو سرحد پار سے شادی کی پیشکش

حق مہر میں 15 لاکھ روپے دینے کا ارادہ
شائع 15 دسمبر 2022 07:39pm

بھارتی ٹی وی اداکار فیضان انصاری نے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ گانے پر ڈانس سے وائرل ہونے والی پاکستانی لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی۔

بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹی وی اداکار فیضان انصاری پاکستانی وائرل لڑکی سے شادی کی خواہش کا اظہار کر رہا ہے۔

فیضان کا کہنا ہے کہ وہ جلد پاکستان آرہے ہیں اور پاکستانی لڑکی کو یہاں آکر شادی کیلئے راضی کریں گے’۔

اداکار کا مزید کہنا ہے کہ ’میرا دل یہ پکارے پر ڈانس کرنے والی لڑکی میرے خوابوں میں بھی آتی ہے میں اسے حق مہر میں 15 لاکھ روپے دوں گا‘۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کی مطابق فیضان انصاری نے کہا کہ کوئی بھی طاقت مجھے عائشہ سے شادی کرنے سے روک نہیں سکتی۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کا ویزا حاصل کرنے کیلئے بھی اپلائے کردیا ہے اور وہ جلد پاکستان آکر وائرل ہونے والی لڑکی عائشہ سے شادی کریں گے۔

دوسری جانب عائشہ نامی لڑکی کو بھارت کے معروف گلوکار سی جے ڈھلوں کے ساتھ ایک ویڈیو میں کاسٹ کر لیا گیا۔

ندا یاسر کے مارننگ شو میں عائشہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بچپن کی دوست کی شادی کے موقع پر وہ ڈانس کیا تھا جبکہ ان کی پہلے سے کوئی تیاری بھی نہیں تھی، اچانک شادی کی تقریب میں مذکورہ گانا چلاکر ان سے ڈانس کی فرمائش کی گئی۔

عائشہ نے بتایا کہ دلہن میری دوست تھی اس لیے انہیں ڈانس کرنا پڑا، لیکن انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ ان کی ویڈیو وائرل ہوجائے گی۔

Mera dil yeh pukare aja

CJ Dhillon

Faizan Ansari