Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلے مرید چور نکلا پھر مرشد بھی چور نکلی، طلال چوہدری

پہلے مرید چور نکلا پھر مرشد بھی چور نکلی، لیگی رہنما
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2022 07:53pm
Pehlay tou mureed chor nikla tha ab tou murshad bhi chor nikli hai - Talal Chaudhry | Aaj News

رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری نے توشہ خانہ کو پاکستان کا سب سے بڑا اسکینڈل قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو دو ملکوں سے تقریباً 6 ارب مالیت کے تحائف ملے جس کی قیمت 3 کرور روپے لگوائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام سے جیولری کی رسیدیں بنوائی گئیں، پہلے مرید چور نکلا پھر مرشد بھی چور نکلی، حجاز مقدس ننگے پاؤں جانے والا ان سے ملے تحائف بیچتا رہا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے ضوابط کےخلاف تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر ہی بیچ دیئے، انہوں نے الیکشن کمیشن کو دی گئی تفصیلات میں بیٹی کا نام چھپایا، صادق و امین ناجائز کاموں میں ملوث نہیں ہوتے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ لیول پلائنگ فیلڈ کے بعد صاف اور شفاف الیکشن ہوگا جب کہ پاکستان میں سب ادارے آئین و قانون کی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔

pti

imran khan

bushra bibi

talal chaudhry

tosha khana case