Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خانیوال میں روڈ حادثہ، ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

کبیروالا روڈ پر موٹرسائیکل ٹریلر کی زد میں آگئی۔
شائع 15 دسمبر 2022 06:52pm
اسکرین گریب۔
اسکرین گریب۔

خانیوال میں روڈ حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

خانیوال میں کبیروالا روڈ پر موٹرسائیکل کار سے ٹکرا کر ٹریلر کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔

حادثے میں جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔

دوسری جانب لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Khanewal

Road Accident

Kabeerwala