Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف پھر ایک ساتھ

آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے میں بہت پُرجوش ہوں، اداکارہ
شائع 15 دسمبر 2022 05:27pm

اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری جلد ایک جوڑے کے طور پر نظر آئینگے ۔

اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم بے بی لیشئیس بہت جلد پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

اداکارہ سائرہ نے فلم کا پہلارومانوی پوسٹر اپنے آفیشل انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سائرہ یوسف نے کیپشن میں لکھا کہ فروری 2023 میں ہمیں اس فلم بے بی لیشئیس سے منسلک ہوئے 12 سال ہو جائیں گے، آپ سب کے لیے یہ بتاتے ہوئے بہت پرجوش ہوں! ہم اپنی نئی فلم کی پہلی جھلک پیش کر رہے ہیں۔

اس فلم کا پوسٹر دیکھ کر بہت سے لوگوں کو دکھ ہونے لگا کہ سائرہ اور شہروز کچھ سال پہلے تک میاں بیوی تھے اور اب وہ ایک فلم میں آن اسکرین جوڑے کے روپ میں نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی جوڑی کا شمار رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا، انہوں نے 2012 میں اداکار شہروز سبزواری سے شادی کی تھی۔

تاہم ان کے شوہر کے ماڈل صدف کنول سے تعلقات کے بعد مارچ 2020 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

سائرہ یوسف کو پہلے شوہر سے ایک بیٹی بھی ہے،جو ان کے ساتھ رہتی ہیں۔

Syra yousuf

Babylicious