Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اجلاس، سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ

کراچی میں 4995 جبکہ حیدرآباد میں 3971 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔
شائع 15 دسمبر 2022 05:31pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، کمشنر کراچی، کمشنر حیدرآباد پولنگ انتظامات کو یقینی بنائیں۔

چیف سکرٹری نے بتایا کہ کراچی میں 4995 جبکہ حیدرآباد میں 3971 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات ہوں گے۔

اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہونگے، جس میں 60 ہزار سرکاری ملازمین کی خدمات لی جائیں گی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا سکیورٹی پلان تیار ہے، کراچی میں 38233 جبکہ حیدرآباد میں 24 ہزار اہلکار سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

karachi

Hyderabad

Sindh Local Government Election

Chief Secretary