Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

گمبٹ فیلڈ سےاچانک اخراج، کراچی سمیت سندھ کے صارفین کیلئے گیس میں مزید کمی

تکنیکی ٹیمیں گیس کے پریشر کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں، سوئی گیس
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2022 05:29pm
تصویر بزریعہ پی پی ایل
تصویر بزریعہ پی پی ایل

سوئی سدرن کو گیس فراہم کرنے والی گمبٹ گیس فیلڈ میں گیس کے اچانک اخراج کی وجہ سے سوئی سدرن کے سسٹم میں پچاس ایم ایم سی ایف ڈی کی واضح کمی ہوئی ہے، جو سولہ دسمبر کی صبح تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ اس غیرمتوقع کمی کے بعد صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اضافی چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا، صارفین کو کم پریشر کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم ہماری تکنیکی ٹیمیں لائن پیک کو برقرار رکھتے ہوئے گیس کے پریشر کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔

SSGC

Low Pressure