Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سجل علی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی مسکراہٹ پر فدا

یہ ویڈیو بالی ووڈ کنگ کی ہنسی پر مبنی ہے
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2022 05:28pm

پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام اسٹوری شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بالی ووڈ اداکار کو مختلف مواقع پر مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

یہ ویڈیو بالی ووڈ کنگ کی ہنسی پر مبنی ہے جس پر سجل علی نے دل بھی بنایا ہے۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی یہ ویڈیو ماہا نامی ان کی مداح نے بنائی تھی، جو پیشے سے گرافکس ڈیزائنر ہیں ۔

رواں سال ستمبر میں اداکارہ نے آریان خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام سے 5 سال پرانی لی گئی تصویر اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کی تھی۔

Shahrukh Khan

sajal aly