Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کروڑوں کے شئیرز کی فروخت، اسٹاک مارکیٹ 557 پوائنٹس گر گئی

چمن بارڈر کشیدگی پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبی۔
شائع 15 دسمبر 2022 04:03pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں آج سارا دن اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا، سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے باعث مارکیٹ منفی زون میں آگئی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 557 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 179 پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج 24 کروڑ 44 لاکھ شیئرز کے سودے کئے گئے۔

اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج ظفر موتی والا کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی امریکا 50 بیسز پوائنٹ بڑھا رہا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں مانیٹری پالیسی میں انٹرسٹ ریٹ بڑھا دئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا میں انٹرسٹ ریٹ بڑھتے ہیں تو جو فارن فنڈز مینیجر ہیں وہ دسمبر کی کلوزنگ سے پہلے آف لوڈ کریں گے تاکہ وہ چھٹیوں پر جانے سے پہلے فری ہوجائیں۔

ظفر موتی والا نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو یہ بھی ڈر ہے کہ پاکستانی کرنسی ابھی بھی مستحکم نہیں ہے۔ لیک آخر میں جو مارکیٹیں تیزی سے نیچے آئی ہیں اس کی وجہ چمن بارڈر پر کشیدگی اور پاکستان کی جانب سے کوئی جواب نہ دینا ہے، اس نے کیپیٹل مارکیٹ کو بہت اثر انداز کیا ہے۔

PSX

stock market

pakistan stock exchange

100 index