Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثناء میر فیکا میں اہم عہدے پر تعینات

فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سابق کرکٹ کپتان کو خوش آمدید
شائع 15 دسمبر 2022 03:32pm

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میرکوفیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) بورڈ میں انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرمقررکردیاگیا۔

فیکا نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پرثناء میرکی تقرری کے اعلان کے ساتھ انہیں خوش آمدید کہا۔

ثناء میر کوفیکا کے 11 رکنی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

فیکا کی سنیئر لیڈرشپ اورنومنتخب صدرآئرش کرکٹر اور آسٹریلوی کرکٹرز سیسیلیا جوئس اور لیزا اسٹالیکر نے ثناء کی تقرری پرخوشی کا اظہارکیا۔

ٹوئٹرپرجاری پیغام میں ثناء میرنے فیکا میں شمولیت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سفیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کی صدراور سابق آسٹریلوی کپتان لیزا استھالیکر اور آئرش کرکٹر سلیسیا جوئس کو ٹیگ کیا اور ان سمیت دیگرکے ساتھ کام کا موقع ملنا اپنے لیے اعزاز قراردیا۔

لیزا استھالیکر اورسلیسیا جوئس نے بھی ثناء کے اس نئے سنگ میل پرخوشی کااظہارکیا۔

cricket

Sana Mir

FICA

Federation of international cricket association