Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

”ملکہ“ اور“سونیا“ کی خوشیوں میں گورنر سندھ بھی شریک

گورنرسندھ ، ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2022 07:40pm

سفاری پارک کراچی کی ”سونیا“ کی 16ویں،”ملکہ“ کی 18ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے سفاری پارک میں آج ’سونیا‘ اور ’ملکہ‘ نامی ہتھنیوں کی سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب منانے کا اعلان کیا تھا۔

سالگرہ کے موقع پرسونیا اور ملکہ کیلئے خصوصی کیک بھی تیارکیا گیا۔

تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹرسیف الرحمن کو بطورمہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔

Elephant

Safari Park