Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیمبرج ڈکشنری میں ’مرد‘ اور ’عورت‘ کی تعریف بدل دی گئی

دونوں اصناف کی تعریف میں ایک نیا اضافہ کیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2022 01:09pm
لُغت میں یہ تبدیلی اکتوبرمیں کی گئی تھی
لُغت میں یہ تبدیلی اکتوبرمیں کی گئی تھی

کیمبرج ڈکشنری نے ’عورت‘ اور ’مرد‘ کی تعریفیں ’اپ ڈیٹ‘ کردی ہیں تا کہ ان دو اصناف میں ایسے افراد کو شامل کیا جاسکے جو اپنی شناخت حیاتیاتی جنس کے علاوہ کسی اورجنس کے طورپرکرتے ہیں۔

ٹرانس جینڈرزکی شناخت واضح کرنے کے لیے کیمبرج ڈکشنری میں مرد کی تعریف میں کی جانے والی تبدیلی کے مطابق،’ ایک بالغ جو ایک مرد کے طور پر شناخت کیا جاتا ہےاگرچہ ان کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ پیدائش کے وقت وہ ایک مختلف جنس تھے’۔

کیمبرج کی لُغت میں عورت’ کی تازہ ترین تعریف یہ ہے کہ “ایک بالغ جومادہ کے طور پرشناخت کی جاتی ہے اگرچہ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ پیدائش کے وقت وہ ایک مختلف جنس تھیں’۔

تاہم اس نئی تعریف کے باوجود دیرینہ تعریفیں اب بھی موجود ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ جنسی اور صنفی شناخت ہمیشہ ایک دوسرے سے وابستہ رہتی ہیں۔

کیمبرج ڈکشنری کے ایک ترجمان نے ٹیلی گراف کو بتایا، “ہمارے ایڈیٹرز نے اکتوبر میں خواتین کے لئے اندراج میں یہ اضافہ کیا۔م انہوں نے لفظ عورت کے استعمال کے نمونوں کا بغورمطالعہ کیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ تعریف ایک ایسی تعریف ہے جس سے انگریزی سیکھنے والوں کو زبان کے استعمال کے بارے میں ان کی تفہیم کی حمایت کرنے کے لئے آگاہ ہونا چاہیے۔ عورت کی پہلی تعریف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور یہ بطور ’ایک بالغ خاتون انسان‘ برقرار ہے۔

اکتوبرمیں بدلی گئی ان نظرثانی شدہ تعریفوں کو اب سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Transgender

Cambridge Dictionary

definition of man and woman