خیبرپختونخوا میں کروڑوں روپے کے عوض مارخور کے شکار کی اجازت
امریکی شکاری نے ایک لاکھ 5 ہزار ڈالر میں پرمٹ حاصل کیا
چترال میں امریکی شہری نے کشمیر مارخورکا شکار کرنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا سے ایک لاکھ 5 ہزارامریکی ڈالرمیں پرمٹ حاصل کیا۔
امریکی شہری نے چترال کے نواحی گاوں شاشا کنزروینسی میں 9 سالہ مارخور کا شکار کرکے ٹرافی حاصل کی، جو اِس سال کا پہلا شکارتھا۔
امریکی شکاری کلیمپر ٹوڈکیون (Klimper Todd Kevin) نے جس مارخور کا شکار کیا، اس کے سینگوں کا سائز 45 اِنچ تھا۔
امریکی شکاری نے ٹرافی ہنٹنگ کے لئے ایک لاکھ پانچ ہزارامریکی ڈالر (دو کروڑ 45 لاکھ 70ہزار روپے پاکستانی) کےعوض محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا سے پرمٹ حاصل کیا تھا۔
خیبر پختونخوا
Chitral
wildlife
Markhor Hunting
Markhor
مقبول ترین
Comments are closed on this story.