Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیرو میں پُر تشدد مظاہرے، ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ

سابق صدر کو بغاوت اور سازش کے الزام میں گرفتار کرنے کے خلاف پُر تشدد مظاہروں میں 7 افراد ہلاک
شائع 15 دسمبر 2022 12:32am
فوٹو — ڈی ڈبلیو
فوٹو — ڈی ڈبلیو
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز

لاطینی امریکی ملک پیرو میں پُر تشدد مظاہروں کے باعث 30 روز کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

فرانسیسی خبر ایجنسی (اے ایف پی) کےمطابق سابق صدر پدرو کاستیلو کی برطرفی کے خلاف مظاہروں میں شدت آنے کے نتیجے میں 7 افراد کی ہلاکت کے بعد پیرو میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ایک جج نے رہائی کی سماعت سے قبل سابق صدر کو بغاوت اور سازش کے الزام میں مزید 48 گھنٹے جیل میں رکھنے کا حکم دیا۔

گزشتہ ہفتے پدرو کاستیلو کو کانگریس تحلیل کرنے اور حکم نامے کے ذریعے حکومت کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا تھا، جس کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز ہوا جو تیزی سے پُر تشدد مظاہروں میں تبدیل ہوا۔

پیرو کے وزیر دفاع نے توڑ پھوڑ، تشدد کی کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے باعث ملک میں 30 دن کے لئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران حرکت اور اجتماعات پر پابندی ہے جب کہ رات کو کرفیو بھی لگایا جا سکتا ہے۔

protest

Peru

state emergency